پشاور میں داعش آگئی کی وال چاکنگ ، کسی بڑی دہشت گردی کا خطرہ
شیعیت نیوز: عالمی سفاک دہشت گرد گروہ داعش کا خطرہ وطن عزیز پاکستان پر پھر منڈلانے لگا، داعش کی پشاور میں موجودگی کا ایک بار پھر انکشاف۔ شاہراہوں اور گلی محلوں میں داعش آگئی کی وال چاکنگ، سکیورٹی اداروں کی توجہ مطلوب ۔ کسی بھی بڑے دہشت گرد حملے کا خدشہ بڑھنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقے متھرا میں دیواروں پر داعش آگیا کی وال چاکنگ کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق داعش آگیا کی وال چاکنگ متعدد عمارتوں کی دیواروں پر گئی ہے جس میں سکولز اور کئی اور عمارتیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی کی شیر دل بیٹی حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خصوصی تحریر
ذرائع کا کہنا ہے کہ لکھائی پشتو رسم الخط میں کی گئی ہے۔ داعش جو ایک بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم ہے کو لکھائی کے ذریعے ویلکم کیا گیا ہے۔ لکھائی نامعلوم افراد کیجانب سے کیاگئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات جاری۔







