اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

انسداد دہشت گردی عدالت کا توہین رسالتؐ کے مجرم کو دوبار سزائے موت کا حکم

عدالت نے اپنے فیصلے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مجرم ثناء اللہ کو 3 برس قید کی سزا بھی سنائی۔

شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہینِ رسالت کے کیس میں مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی پشاور نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ثنا اللہ کو دو بار موت کی سزا سنائی۔ مجرم ثناء اللہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 24 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مجرم ثناء اللہ کو 3 برس قید کی سزا بھی سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یوسی رہنما علامہ شبیر میثمی کی کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کی مذمت

اپنے فیصلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کو مجرم کی سزائے موت کی توثیق کے لیے ریفرنس ہائی کورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت کی، مجرم ثنا اللہ کے خلاف گزشتہ سال اگست میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر کرنے پر توہینِ رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button