لندن کا شمالی مضافات بھیانک دھماکے سے لرز اٹھا
شیعیت نیوز: لندن کے شمالی مضافات میں بھیانک دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق اس کے بعد آسمان دھوئیں سے بھرگیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ازلنگٹن علاقے کے قریب ہوا ہے اور بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ دھماکے کے موقع پر تیز روشنی بھی دیکھی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : حکمران ہوش کے ناخن لیں دین کی مخالفت اور معاشرے میں بگاڑ کسی طور قبول نہیں کیا جائیگا،علامہ ناظر عباس تقوی
بعض افراد کا کہنا ہے کہ جیسے بجلی گری ہو لیکن علاقے کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ بھیانک دھماکے کی آواز ایسی کسی بھی چیز سے کہیں زیادہ اونچی تھی۔
لندن کے محکمہ پولیس نے کہا ہے کہ متعدد ایسی فون کال موصول ہوئی ہیں جس میں اسٹاک نیوونگٹن، ازلنگٹن اور لندن کے دیگر علاقوں میں بہت ہی بڑے بھیانک دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔
لندن فائربریگیڈ کے ایک ترجمان نے بھی بتایا ہے کہ اس واقعے کی مختلف وجوہات پیش کی جا رہی ہیں من جملہ شہاب ثاقب کا ٹکرانا۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت پاکستان میں سود سے پاک معاشی و بینکنک نظام کو تیزی سے نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے، علامہ شبیر میثمی
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد پورے لندن شہر میں عجیب سی بو بھی پھیل چکی ہے۔
بعض شہریوں نے پریشانی ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دھماکے کے بعد، انٹرنیٹ خدمات کٹ گئیں اور بجلی سے چلنے والے وسائل بند ہوگئے یا پھر جل گئے۔
برطانوی انتظامیہ نے اس بارے میں تفصیلات پیش کرنے سے گریز کیا ہے جس سے اس واقعے کی نوعیت اور حقیقت کے بارے میں شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔







