اہم ترین خبریںپاکستان

حکمران ہوش کے ناخن لیں دین کی مخالفت اور معاشرے میں بگاڑ کسی طور قبول نہیں کیا جائیگا،علامہ ناظر عباس تقوی

کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور اسلامی و اخلاقی برائیوں پر مبنی فلم جوائے لینڈ، سندھ کے تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کے سبجیکٹ اور ٹرانس جینڈر بل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مزید اقدامات اٹھانے کے ارادے کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کااہم اجلاس ادارہ نور حق میں منعقد ہوا جس میں اسلامی تحریک کے مرکزی رہنماء اور ملی یکجہتی کونسل کے انتخابی کمیٹی کے رکن علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں دین کی مخالفت اور معاشرے میں بگاڑ کسی طور قبول نہیں کیا جائیگا شرعی قوانین کی خلاف ورضی و معاشرتی برائیوں پر مبنی فلم کی نمائش کسی طور قابل قبول نہیں مزکورہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو نے اس موقع پرکہا کہ اسلامی و اخلاقی اقدار کے منافی فلم کی سندھ میں اجازت، ٹرانسجینرر ایکٹ اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی جیسے حکومتی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس سلسلے میں کونسل کی آج کی نشست میں طے کردہ نکات پر عمل درآمد کیا جائیگامزید یہ کہ کونسل میں شامل جماعتیں اسلامی و اخلاقی اقدار کے منافی ان اقدامات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں تاکہ معاشرے کو ان سنگین برائیوں سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسفہ علوم کا خزینہ، کائنات کا تجزیہ اور اسے معاشروں کی تہذیب میں کردار کا حامل رہا ہے، علامہ ساجد نقوی

ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے سینئیر نائب صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں کی ایماء پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام مخالف ایجنڈا ہرگز نافض نہیں ہونے دینگے اخلاقی برائیوں پر مبنی فلم جوائے لینڈ اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کے سبجیکٹ کسی طور قابل قبول نہیں ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا اجلاس کونسل کے صدر محترم اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اسد اقبال زیدی، محترم قاضی نورانی، علامہ رضی حیدر زیدی، محترم علی نقوی، مولانا عباس،مولانا عقیل انجم، مولانامحمد حسین محنتی سمیت کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور اسلامی و اخلاقی برائیوں پر مبنی فلم جوائے لینڈ، سندھ کے تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کے سبجیکٹ اور ٹرانس جینڈر بل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مزید اقدامات اٹھانے کے ارادے کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button