یوکرین کے فوجی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل

29 نومبر, 2022 13:40

شیعیت نیوز: یوکرین کا ایک فوجی وفد خفیہ دورے پر اسرائیل پہنچا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کی رات یوکرین کا ایک فوجی وفد خفیہ طور پر اسرائیل پہنچا جہاں وہ اسرائیل کے اعلی فوجی حکام سے ملاقات کرے گا۔

اسرائیل کے چینل 13 کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے روس کے ساتھ کشیدگی نہ بڑھنے کے پیش نظر یوکرین کے فوجی وفد کے دورے کو خفیہ رکھا ہے۔

یوکرین کے فوجی وفد کے دورے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ماسکو اور تل ابیب کے تعلقات اسرائیل کی جانب سے جنگ یوکرین میں یورپ کی حمایت کی وجہ سے کشیدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات

دوسری جانب اسرائیل کے انتہا پسند لیڈر ایتمار بن گویر نےکہا ہے کہ مستقبل قریب میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا جائے گا ۔

سحر نیوز عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جیوش پاور پارٹی کے سربراہ اور دائیں بازو کے انتہا پسند لیڈر ایتمار بن گویر نے، جو نیتن یاہو کی کابینہ میں اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے نامزد وزیر بھی ہیں، ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ وہ مستقبل قریب میں ایسی صورت میں کہ اعلانیہ طور پر خبر نہیں دی جائے گی، مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی پولیس سے ہم آہنگی کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔

انھوں نے یہ اعلان ایسی حالت میں کیا ہے کہ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے نیتن یاہو کی کابینہ میں بن گویر کے اندرونی سلامتی کے وزیر کی حیثیت سے انتخاب کے منفی نتائج کی بابت سخت خبردار کیا تھا۔

صیہونی سیکورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ بن گویر، ایسے اقدامات عمل میں لا سکتے ہیں جن کے نتیجے میں مسجد الاقصی، مقبوضہ بیت المقدس اور پورے علاقے کی صورت حال بدامنی سے دوچار ہو سکتی ہے۔

2:35 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔