اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جے یوآئی (ف) کے کارکنان کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردعناصرسے بیزار

ذرائع کے مطابق جے یوآئی کے مقامی رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت ایک ایک کارکن حرمت صحابہ کا قائل ہے لیکن صحابہ کی آڑ میں فرقہ واریت اور نفرت کے فروغ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے باشعور کارکنان نے خود کو تکفیری دہشت گرد عناصر سے علیحدہ کرنے کا آغاز کردیا۔ مانسہرہ میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے شاہراہوں پر لگے پرچم اتار دیئے۔ فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی اقدامات کی مذمت ۔ کالعد م سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی جانب سے واقعے کی مذمت۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے سے واپسی پر جےیوآئی کے کارکنان نے مانسہرہ کی شاہراہوں پر لگے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے پرچم اتار کر پھینک دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں: گانچھے کی معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد اختر خان کی اپنے ووٹرزسپورٹرزکے ساتھ ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان

ذرائع کے مطابق جے یوآئی کے مقامی رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت ایک ایک کارکن حرمت صحابہ کا قائل ہے لیکن صحابہ کی آڑ میں فرقہ واریت اور نفرت کے فروغ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

دوسری جانب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد عناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کے خلاف نفرت انگیز مہم کا آغاز کردیا ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button