اہم ترین خبریںپاکستان

گانچھے کی معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد اختر خان کی اپنے ووٹرزسپورٹرزکے ساتھ ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان

راجہ اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے باقی پارٹیوں کو چھوڑ کر مجلس کو اگر سیاسی کیریئر کے لیے انتخاب کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پارٹی ملکی اور علاقائی ایشوز پر نظر رکھی ہوئی ہے

شیعیت نیوز: ضلع گانچھے بلتستان کے حلقہ ایک اور جی بی ایل اے 22 کے سابق امیدوار راجہ محمد اختر خان نے کریس میں ضلع بھر کے اپنے تمام ووٹرز اور ساتھیوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیتی پروگرام میں صوبائی صدر آغا علی رضوی، رکن شوریٰ عالی کاچو زاہد علی خان، نائب صدر شیخ اشرف شگری، وحدت یوتھ کے ڈویژنل صدر سید اطہر، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور دیگر تنظیمی کارکنوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 27 رمضان کو اسلام کے نام پر وجود میں آنیوالے پاکستان کی حفاظت ہم سب پر واجب ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کاچو اختر اور ان کی ٹیم اور ساتھیوں کو مجلس وحدت مسلمین میں خوش آمدید کہا اور اختر علی خان کو عوامی قیادت کرنے اور عوامی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ راجہ اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے باقی پارٹیوں کو چھوڑ کر مجلس کو اگر سیاسی کیریئر کے لیے انتخاب کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پارٹی ملکی اور علاقائی ایشوز پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہر موڑ پر ملک اور قوم کی سالمیت اور تحفظ کے لیے برسر پیکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button