اہم ترین خبریںپاکستان

تہران، پاکستانی پی ایچ ڈی اسکالر سید شہزادہ حسن نقوی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

انہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنه‌ ای کی طرف سے مبارکباد اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی طرف سے علمی کارکردگی کے اعتراف میں لوحِ تقدیر اور کیش ایوارڈ عطا کیا گیا

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی طرف سے تہران یونیورسٹی کے پاکستانی نژاد  پی ایچ ڈی اسکالر سید شہزادہ حسن رضا نقوی کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سید شہزادہ حسن رضا نقوی کو وزارتِ تعلیم ایران کی طرف سے ملنے والے حالیہ تعلیمی ایوارڈ (ideal student of the year 2021-2022) کی مبارکباد دی گئی۔ تقریب میں پاکستانی سفیر کی طرف سے بھی پاکستانی طالب علم کو تعلیمی ایوارڈ دیا گیا اور ایجوکیشنل کونسلر میڈم عنبرین گل شاہد نے بھی اعزازی سند عطا کی۔

اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر پر رحیم حیات قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ مسرت ہے کہ حسن رضا نقوی نے تعلیمی میدان میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، پاکستان کا مستقبل یقیناً علمی ترقی و پیشرفت میں ہی ہے، جس کی ہمارے ملک کو اشد ضرورت ہے، لہذا ہمارے جوانوں کو علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی بارڈر کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا

ایران کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کو چاہیئے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ رکھیں اور ایران کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے پی ایچ ڈی اسکالر سید حسن رضا نقوی نے اپنی گفتگو میں ایوارڈ اور عزت افزائی پر ایران میں پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اپنے ملک کا نام روشن کرنے والوں میں سے ہیں۔

حسن رضا نقوی کا پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے کہنا تھا کہ تاریک و تنگ ہی سہی اپنی گلی تو ہے، کہ بے شک ہمارے ملک میں مشکلات، مختلف بحران اور مسائل موجود ہیں، لیکن پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم سب نے ملکر ہی اسے بہتر بنانا ہے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستانی سفیر نے تقریب میں موجود اسٹوڈنٹس سے ایران میں مشکلات و مسائل کے بارے بھی سوال و جواب کئے اور سفارت پاکستان کی طرف سے اسٹوڈنٹس کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ مدد کا اعادہ کیا۔ تقریب میں دیگر پاکستانی سفارتی حکام کے علاوہ تہران کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی، ایم فل اسکالرز اور میڈیکل کے اسٹوڈنٹس بھی مدعو تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاعروذاکر اہل بیتؑ محسن نقوی شہید کے قتل کے ملزم نے درخواست ضمانت دائر کر دی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے سید حسن رضا نقوی اس وقت ایران کی سب سے معتبر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف تہران میں پی ایچ ڈی میں Public Administration کے طالب علم ہیں اور ان کی specialisation کا موضوع comparative Development Management ہے اور آجکل وہ اپنے پی ایچ ڈی کے تھیسسز لکھنے میں مشغول ہیں، جس کا موضوع Designing a inclusive regional development system, case study : Border Provinces of Pakistan and Iran۔

واضح رہے کہ حسن رضا نقوی کو ایران کی وزارتِ تعلیم کی طرف سے ایران کی تمام یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس میں سے تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر Ideal Student of the year at County level 2021-2022 قرار دیا گیا تھا اور ایران کے وزیر ِتعلیم ڈاکٹر زلفی گل اور رہبر انقلاب اسلامی کے ایران کی تمام یونیورسٹیوں میں نمائندے حجت الاسلام و المسلمین آقای مصطفیٰ رستمی نے ان کو ایوارڈ سے نوازا تھا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنه‌ ای کی طرف سے مبارکباد اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی طرف سے علمی کارکردگی کے اعتراف میں لوحِ تقدیر اور کیش ایوارڈ عطا کیا گیا۔

حسن رضا نقوی کو ان کی تعلیمی کارکردگی، ریسرچ ورک، پبلیکیشنز اور تحقیقی پراجیکٹس کے بعد اس عنوان (ideal student of the year 2021-2022) سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس میں سے ملکی سطح پر جو ریسرچ اسکالر کو یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہیں، ایران میں انہیں شوریٰ نخبگان ِملی یعنی National intellectual Council کا اعزازی رکن بھی قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button