اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی بارڈر کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) امیر نواز نے بتایا کہ پاک افغان حکام کے تعاون سے مسئلے کے حل کےلیے دو طرفہ قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی بارڈر کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور پیدل آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔ خرلاچی سرحد 14 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد بند کردی گئی تھی۔

ڈی سی واصل خٹک نے بتایا کہ 19 نومبر کو پاکستانی اراضی پر افغان حکام کے سڑک بنانے سے حالات کشیدہ ہوئے تھے، سرحد پر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور 7 فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاعروذاکر اہل بیتؑ محسن نقوی شہید کے قتل کے ملزم نے درخواست ضمانت دائر کر دی

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) امیر نواز نے بتایا کہ پاک افغان حکام کے تعاون سے مسئلے کے حل کےلیے دو طرفہ قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر ڈیورنڈر لائن پرپاکستان کے سکیورٹی حکام کی جانب سے خار دارباڑ لگاتے وقت طوری قبائل کی ملکیتی زمینیں افغانستان کی حدود میں چھوڑ دی گئیں تھیں جس کے سبب دونوں جانب قبائل میں تصادم شدت اختیار کرگیا تھا ، دو روز قبل دونوں جانب سے سکیورٹی حکام، قبائلی مشران پر مشتمل اہم جرگہ منعقد ہوا اور مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button