شاعرو ذاکر اہل بیتؑ محسن نقوی شہید کے قتل کے ملزم کی رہائی کا امکان
ملزم نے 1996ء میں نامور شاعر محسن نقوی کو شہید کر دیا تھا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

شیعیت نیوز: معورف قومی شاعر محسن نقوی کے قاتل کو بھی عدالت سے رہائی ملنے کا امکان ۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں شاعرو ذاکر اہل بیتؑ سید محسن نقوی کے 26 سال پرانے قتل کیس پر سماعت آج ہوگی۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کیس سماعت کریں گے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر مدعی فریق سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیب زیدی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے ڈویژنل صدر منتخب
ملزم نے 1996ء میں نامور شاعر محسن نقوی کو شہید کر دیا تھا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ ملزم اکرم لاہوری 100 سے زیادہ ہائی پروفائل قتلوں میں ملوث رہا ہے۔ کئی کیسوں میں پھانسی کی سزا پا چکا ہے، مگر آج تک ان سزاوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔