سی ٹی ڈی کا مبینہ طور پر 9 تکفیری وہابی دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

26 نومبر, 2022 20:16

شیعیت نیوز:  کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں میں مبینہ طور پر 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے 9 مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم وہابی تنظیموں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، استحکام پاکستان کانفرنس

مبینہ دہشت گردوں میں اعظم خان، محمد نبی، فاروق عباس، شامی پرویز، محمد صدیق، عبدالمنان، اسماعیل خان، عبدالرزاق اور محمد بلال شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 111 افراد کو چیک کیا۔

5:12 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔