جنرل سید عاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام میں مفید ثابت ہوگی، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعیت نیوز: معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے نئے سپہ سالار لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام، سربلندی، سرفرازی میں مفید ثابت ہوگی۔ اپنے بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ نئے سپہ سالار کی تقرری نظریاتی اور زمینی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سیاسی بحران کے بہتر حل کی تلاش میں مفید ثابت ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ کی طویل خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کی آخری تقریر میں کیا گیا اعلان، پاکستان کے استحکام اور سربلندی کے لئے ضروری اور مفید ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں میں 3 فلسطینیوں کی شہادت ، نابلس میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی
جنرل قمر جاوید باجوہ کا اعلان کہ پاک فوج آئین اور قانون کے مطابق اپنے اُمور کو انجام دیتی رہے گی اور ملکی سیاسی امور میں مداخلت سے گریزاں رہے گی، جیسا اعلان اور اعادہ پاکستان کے استحکام اور سربلندی کے لئے ضروری اور مفید ثابت ہوگا ہم، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کو اس عہدے پر فائز ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہم ملکی سالمیت کے لئے دُعاگو ہیں۔







