24 گھنٹوں میں 3 فلسطینیوں کی شہادت ، نابلس میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی

25 نومبر, 2022 14:53

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی طرف سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین فلسطینیوں کی شہادت کے سلسلے میں جمعرات کے روز  نابلس میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ اس دوران نابلس مینںمارکیٹیں، بازار ، کاروبار ، تعلیمی ادارے اور دفاتر وغیرہ بند رکھے گئے۔

نابلس شہر میں مکمل شٹر ڈاون کا ماحول تھا۔  ان تین شہدا میں سے 30 سالہ محمد حرزاللہ بدھ کی شام کو شہید ہوا ، اسے قابض فوج نے ماہ جولائی میں فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

دوسرے شہید کا نام محمد ابو کشک ہے۔ 22 سالہ ابو کشک اور اس کے ساتھ 16 سالہ احمد شہادہ کو اسرائیلی قابض فوج نے منگل کی رات نابلس کے مشرقی حصے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

نابلس کے رہنے والے ان  تین شہدا کی یکے بعد دیگرے ہونے والی شہادت کے سلسلے میں نابلس کے شہریوں نے شٹر ڈاون ہڑتال کی۔

دریں اثنا شہید فلسطین حرزاللہ اور شہید ابو کشک کے جنازوں کے جلوس میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔  ان دو شہیدوں  کو جمعرات کے روز سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں تسلسل کے ساتھ پراسرار واقعات ، آخر ہو کیا رہا ہے

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 16 سالہ بچے احمد امجد شحادہ کوکل کے روز اس کے آبائی شہر نابلس میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید فلسطینی بچے کے جنازے میں عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اسرائیلی فوج بھی جنازے کے قریب موجود رہی جہاں مشتعل فلسطینیوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سوگواروں نےاللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی فوج سے انتقام لینے کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

عرین الاسود گروپ کے فلسطینی مزاحمت کاروں نے شہید شحادہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

سولہ سالہ شحادہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔ اس کے سینے میں گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

3:20 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔