مشرق وسطی

ترکی کا شام کے علاقے حسکہ کے علاقوں پر دوبارہ فضائی حملے

شیعیت نیوز: جمعرات کو میڈیا ذرائع نے شام کے شمالی مضافاتی علاقے حسکہ کے علاقوں پر نئے ترک ڈرون حملوں کا اعلان کیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق المیادین نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج نے شام پر اپنے حملوں کے تسلسل میں کل سہ پہر علی آغا گاؤں، تل مساس اور تل تمر کا علاقہ شمال میں واقع صنعتی علاقے میں کئی ڈرون حملے کیے ہیں۔

شام کے شمالی مضافاتی علاقے حسکہ کے علاقوں پر ابھی تک اس ترک فضائی حملے سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کچھ گھنٹے پہلے بھی ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبے الحسکہ میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی رژیم کے سازشی منصوبے کا انکشاف

ترک فوج نے تین روز پہلے شمالی شام اور عراق میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ترک فوج نے رواں ہفتے اتوار سے شام کے شمالی علاقوں پر اپنے فضائی اور توپ خانے کے حملے تیز کر دیے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ملک شام میں زمینی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے۔

شمالی عراق اور شام پر اپنے ملک کے حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ترکی کے صدر نے بدھ کے روز کہا کہ شمالی شام پر اس ملک کی فوج کے حملے محض آغاز ہیں، اور زمینی کارروائی مناسب وقت پر کی جائے گی۔

دوسری جانب اردگان نے بشارالاسد سے ملاقات کے امکان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اس سلسلے میں بالآخر اقدامات کریں گے‘‘۔

بدھ کے روز شام کے صدر سے ملاقات کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اسد سے ملاقات کر سکتا ہوں، سیاست میں کوئی مستقل دشمنی نہیں ہوتی، آخر کار ہم قدم اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button