مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی رژیم کے سازشی منصوبے کا انکشاف

شیعیت نیوز: اسرائیلی رژیم کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہ حکومت دو ملین ڈالر کی رقم سے متحدہ عرب امارات کے شہری علاقوں میں ڈرون طیاروں کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی رژیم اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون کے فروغ کے تحت اس بنیادی ڈھانچے کو تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب میں 2 افراد جاں بحق، فلائٹس معطل

13 اکتوبر 2020 کو امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی رژیم نے تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

اسرائیل کے سیکورٹی اور فوجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایروبوٹکس نامی صیہونی کمپنی نے ڈرون طیاروں کا استعمال کرکے متحدہ عرب امارات کے شہری علاقوں میں اس ملک کے ایک حکومتی ادارے کے لئے ڈرون سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل عاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام و سربلندی کیلئے بہترین ثابت ہوگی، علامہ ناظر تقوی

اسرائیل کی ایک ویب سائٹ آئی سی ای کی رپورٹ کے مطابق ایروبوٹکس کمپنی نے کہ جو ڈرون کے لئے ایک محفوظ بنیادی ڈھانچے کے ذریعے فضائی ڈیٹا جمع کرنے اور تجزیہ کا کام کرتی ہے، متحدہ عرب امارات کے حکومتی ادارے کے لئے اپنی خدمات فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سائٹ کا کہنا ہے کہ اس صیہونی کمپنی کی جانب سے فراہم کی گئی روش اور خدمات کا تجربہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو دبئی میں کیا گیا تھا۔ یہ سسٹم ڈرون کے اسمارٹ نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button