شمالی عراق کے باشندوں کو دہشت گردی کے ٹھکانوں سے دور رہنا چاہیے، جنرل محمد خاکپور
شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد خاکپور نے دہشت گردوں کے خطرے اور تخفیف اسلحہ کے خاتمے تک عراق کے شمالی علاقے میں علیحدگی پسند ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف سپاہ پاسداران کی کارروائیوں کے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام سےمطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے ٹھکانوں سے دور ہوجائیں۔
یہ بات جنرل محمد خاکپور نے منگل کے روز شمالی اقلیم عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے کے نئے حملے کےحوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر شمالی عراق کے باشندوں سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کے مراکز اور گردونواح کو خالی کردیں۔
جنرل محمد خاکپور نے کہا کہ ہم ان دہشت گردوں اورعلیحدہ پسند گروہوں کے مکمل تخفیف اسلحے تک اپنے حملوں کو جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنا تسلط پسندانہ منصوبہ ہم پر مسلط نہیں کر سکتا، شیخ حسن البغدادی
دوسری جانب بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایرانی آرمی نیوی اپنے یونٹوں کو نئے حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے لیس کرنے جا رہی ہے۔
منگل کو ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ریئر ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ ایران کی افواج کو جلد ہی متعدد بحری اٹیک ہیلی کاپٹر ملیں گے جو جہازوں کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جدید ڈرونز کو سروس میں لایا جائے گا، جو بحریہ کے آف شور یونٹس کو 2,000 کلومیٹر کے دائرے میں موجود علاقوں کو کور کرنے کے قابل بنائے گا۔
کمانڈر نے مزید کہا کہ بحریہ کا پانی کے جہازوں کا ڈویژن جو فوجی بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں لے کر جاتا ہے، مختلف مشنوں کو انجام دینے کے لیے ایک ساتھ سینکڑوں ڈرون اڑ سکتا ہے۔
ایرانی بحریہ نے جولائی میں اپنے پہلے ڈرون لے جانے والے ڈویژن کی نقاب کشائی کی۔ یہ فوجی بحری جہازوں اور آبدوزوں پر مشتمل ہے جو وسیع پیمانے پر جنگی، جاسوسی اور خودکش ڈرون لے جاتے ہیں، جن میں پیلیکن، ہوما، آرش، چمروش، جوبین، ابابیل-4 اور باوار-5 ڈرون شامل ہیں۔







