یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو مزید اڑھائی ارب یورو کی امداد موصول

23 نومبر, 2022 08:55

شیعیت نیوز: یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو مزید اڑھائی ارب یورو کی مالی امداد موصول ہوگئی۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ مالی امداد یورپ کی جانب سے یوکرین سے یکجہتی کا اظہار ہے۔

یوکرینی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے کہا کہ یوکرین کو یورپی یونین سے مالی امداد کی نئی قسط مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا، 2 صیہونی ہلاک اور 18 زخمی

یورپی یونین نے یوکرین کو اڑھائی ارب یورو کی مالی امداد دی ہے، اس طرح فروری میں روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو اب تک چھ ارب ستر کروڑ یورو کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ کے دوران 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی مدد کی ہے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے یوکرین کو 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی مدد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم شہبازشریف ڈاکٹر توقیر شاہ سے تعزیت

روسی صدر نے 24 فروری کو یوکرین کی جانب سے دونباس میں روس کے حامی عوام پر مبینہ ظلم و ستم کی حمایت میں اور علاقے میں نیٹو کی پیش قدمی کو روکنے اور اپنی سرحدوں کے لئے اس کے خطرات کا سد باب کرنے کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

اس کے بعد امریکہ اور مغربی ممالک نے روسی افواج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے مسلسل اسلحہ، فوجی سازوسامان اور جدید ترین ہتھیاروں کی یوکرین کو فراہمی شروع کی تھی اور ماسکو پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے تحت اس پر بہت سی پابندیاں عائد کی ہیں۔

1:27 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔