اسرائیل ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا، 2 صیہونی ہلاک اور 18 زخمی

23 نومبر, 2022 08:28

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں 2 زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 2 صیہونی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔

شہاب نیوز نے عبرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دو زور دار دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ بس اسٹاپ پر ہوا جس میں 10 صیہونی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف سازش میں آئی تیزی، خونخوار موساد اور MI5 نے ملایا ہاتھ

دوسرا دھماکہ راموٹ چوراہے پر بس اسٹینڈ میں ہوا جس میں دو صیہونی زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں 2 صیہونی ہلاک ہوئے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل کان نے بریکنگ نیوز میں کہا کہ ہونے والے دھماکوں میںم سے کم 12 افراد زخمی ہوئے کہ جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ جبکہ اخبار یدیعوت آحارنوت کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انور علی اخونزادہ کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ تھی جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ ساجد نقوی

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں دھماکے مقبوضہ شہر قدس میں تقریباً 15 منٹ کے فاصلے پر ہوئے۔

عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔

عبرانی ریڈیو رچٹ کان نے اعلان کیا کہ بظاہر قدس کے بس اسٹینڈ پر پہلا دھماکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے کیا جو ایک بیگ میں بم رکھنے کے بعد فوری طور پر علاقے سے فرار کر گيا۔

10:09 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔