امریکہ: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک
شیعیت نیوز: امریکی ریاست ورجینیا کے ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے والمارٹ سپر مارکیٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس اسٹور میں کام کرنے والے 4 افراد اور 6 دیگر لوگ ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور نے بعد میں فائرنگ کر کے اپنی بھی جان لے لی۔
اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم اس وقت تک بہت دیر ہو گئی تھی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ فائرنگ ایسے میں ہوئی ہے کہ جب چند روز قبل امریکی ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب “کلب کیو” میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ 18 زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد اسی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ امریکہ میں ہتھار رکھنے اور انکے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سکیورٹی مسائل پیدا کر دیئے ہیں جس کے باعث ہر آن ہزاروں افراد کو انتہاپسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ امریکہ میں اسلحہ ساز لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک کوئی حکومت اسلحوں کے حمل اور ان کے استعمال کو محدود کرنے کے لئے مؤثر قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین پاکستان تعاون کے لیے سی پیک ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، چین
دوسری جانب مین ہٹن سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے 3 بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔
مین ہٹن سپریم کورٹ کے جج کے مطابق ٹرمپ اور ان بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت اگلے برس 2 اکتوبر 2023ء کو ہو گی۔
امریکی عدالتِ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اوران کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔ رواں برس ستمبر میں نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے ٹرمپ، ان کے خاندان اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔
نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے دائر کی گئی مقدمے کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے مالی فوائد کے لیے اثاثوں کی اصل قیمتوں سے متعلق جھوٹ بولا۔
اس ضمن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر کو کیس میں کرمنل چارجز فائل کرنے کا اختیار نہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے خلاف فراڈ کا فہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا ہے۔







