دنیا

چین پاکستان تعاون کے لیے سی پیک ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، چین

شیعیت نیوز: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو نینگ نے کہاہے کہ چین اور پاکستان نے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک کے تحت تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

انھوں نے معمول کی بریفنگ کے دوران اے پی پی کے سوال کے جواب میں کہا کہ چین پاکستان تعاون کے لیے سی پیک ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جس نے پاکستان میں سماجی اقتصادی ترقی اور علاقائی باہمی روابط میں ٹھوس کردار ادا کیا۔

حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، صنعتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا، 2 صیہونی ہلاک اور 18 زخمی

ترجمان نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پر مشتبہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، انھوں نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو شمسی توانائی کا سامان عطیہ کیا اور گوادر بندرگاہ میں ایک گرین پروجیکٹ کے تحت بھی کافی پیش رفت ہوئی۔

دوسری جانب چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کورونا کے خلاف مؤثر تعاون کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعاون کا اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button