کمانڈر جنرل قاآنی کی عراق کے اہل سنت مفتی اعظم سے ملاقات
شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے اپنے دورہ عراق کے دوران جمعے کے روز دار الحکومت بغداد میں عراق کے اہل سنت مفتی مہدی الصمیدعی سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات بغداد میں واقع دار الافتاء میں انجام پائی اور جنرل کے قاآنی کے ہمراہ عراق میں ایران سفیر محمد کاظم آل صادق بھی موجود تھے۔
دریں اثنا ایک باخبر عراقی ذریعے نے شفق نیوز عراق کو گزشتہ منگل کے دن بتایا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے اور صدر عبداللطیف جمال رشید اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سمیت دیگر عراقی حکام سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق جنرل قاآنی کے دورے کے دوران تہران کی جانب سے بغداد حکومت کی حمایت پر زور دیا گیا اور اہم سیکورٹی مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور عراق کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : استکبار کو اسلامی جمہوری نظام سے مسئلہ ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای
دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی تجویز کے تناظر میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کے اقدام کے رد عمل میں اس بات پر زور دیا کہ اس قرارداد کے بانیوں نے حالیہ شرائط کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے مقصد اسے منظور کرنے کی تجویز دی ہے۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنز میں ملک کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے تناظر میں چار ممالک یعنی امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اقدام کے ردعمل میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد پیش کرنے میں امریکہ اور تین یورپی ممالک؛ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اقدام کی مذمت کی ہے اور اسے ناقابل قبول اور مسترد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں جب کہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے پیچیدہ اور تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی عملی حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت کر رہا تھی تو اس وقت ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی کوئی معقول تکنیکی وجہ یا حفاظت کی فوری ضرورت نہیں ہے۔







