دنیا

ایک اور مسلم ملک کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

شیعیت نیوز: مسلم ملک آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان نے ایک ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا تاہم سفارت خانہ اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم کے بجائے ملک کے دوسرے بڑے شہر تل ابیب میں کھولا جائے گا۔

اسرائیلی شہر تل ابیب میں پہلے ہی آذربائیجان کا سیاحتی دفتر اور تجارتی نمائندہ دفتر بھی قائم ہے اور ممکنہ طور پر اسی دفتر میں ابتدائی طور پر سفارت خانہ کھولا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کا سفارت خانہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 1993 سے موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 30 سالہ تعلقات ہیں تاہم آذربائیجان نے وہاں اپنا سفارت خانہ نہیں کھولا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کو مقاومتی ثقافت سے دور کرنیکی امریکی کوششیں ناکام ہوگئیں، شیخ علی دعموش

اسرائیل کے وزیراعظم یائر لپپد نے آذربائیجان کو اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

آذربائیجان مسلم دنیا کا وہ ملک ہے جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے اور وہاں 30 سال سے ہمارا سفارت خانہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں 4 عرب ممالک نے پہلی بار اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے جس کے مزید مسلم ممالک نے بھی سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کے سفارت خانے نے متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والے اسرائیلی بچے کو پہلا پاسپورٹ جاری کر دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی اسرائیلی کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

عرب ریاست میں تعینات اسرائیلی سفیر امیر ہائیک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور خوش کن لمحہ، متحدہ عرب امارات میں پہلا اسرائیلی پاسپورٹ یہاں پیدا ہونے والے اسرائیلی بچے کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020ء کے ابراہم معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button