دنیا

مذاکرات کے لئے زیلینسکی کی شرطیں، ان کی آرزوؤں کی فہرست ہے، ریابکوف

شیعیت نیوز: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کے لئے زیلینسکی کی شرطوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

روسی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے مذاکرات کے لئے ایسی شرطیں معین کرنا جو ناقابل حصول ہوں اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کیف مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتا ۔ ریابکوف نے مزید کہا کہ اس بات کا اندازہ کیف کی تمام حرکتوں سے کیا جا سکتا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے ادارہ اطلاعات کے سربراہ ایوان نیچایف نے بھی کہا ہے کہ ولودیمیر زیلینسکی نے جی ٹوئنٹی کے سربراہوں کے سامنے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مطالبات کی جو فہرست پیش کی ہے اسے ان کی آرزوؤں کی فہرست قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایوان نیچایف نے کہا کہ صاف ظاہر ہے کہ زیلینسکی جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ نیچایف نے زور دیکر کہا کہ یوکرین کی قیادت نے اپنے جنگ پسندانہ عزائم ظاہر کردیئے ہیں اور اب تک جنگ بندی کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے روس کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو روس کے لئے ناقابل قبول ہیں ۔ وہ اس سے قبل بھی بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ جب تک پوتین روس کے صدر رہیں گے تب تک ماسکو سے مذاکرات کا سوال نہیں اٹھتا۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور یوکرین کے درمیان امن اب بھی ممکن ہے، عالمی کیتھولک رہنما فرانسس

دوسری جانب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں تعینات دو روسی خلابازوں نے اسپیس اسٹیشن کے بیرونی حصے پر چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد ایک روبوٹک آرم نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق، روسی خلا بازوں نے ایکسٹرا ویہی کیولر ایکٹیویٹی، ای وی اے میں یعنی اسپیس اسٹیشن کے باہر خلا میں چل کر یہ روبوٹک آرم نصب کیا ہے۔ اس نوعیت کی سرگرمیوں میں خلا بازوں کو مخصوص لباس پہننا پڑتا ہے تا کہ خلائی شعاؤں سے بھی محفوظ رہیں اور انہیں ضروری آکسیجن اور پریشر بھی فراہم ہوتا رہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس روبوٹک آرم کو نصب کرنے میں سات گھنٹے لگے۔ بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کے منتظمین نے بتایا ہے کہ یہ رواں سال کے دوران ساتواں ای وی اے رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سرگرمی ان گنے چنے شعبوں میں شامل ہے جس میں امریکہ اور روس یوکرین کی جنگ کے بعد اب بھی تعاون کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button