ایران

ایذہ اور اصفہان کے افسوسناک واقعات میں ملوثیں کو سخت سزا دی جائے

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ایذہ اور اصفہان شہروں میں ان متاثر کن واقعات میں ملوثین کی نشاندہی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اصفہان او خوزستان کے صوبوں میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کئی ایرانی شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے بعد ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ان واقعات کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خوزستان اور اصفہان کے ججوں کا حکم دیا کہ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ایذہ اور اصفہان شہروں میں ان متاثر کن واقعات میں ملوثین کی نشاندہی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہادت ایثار و قربانی کا مظہر ہے، شہیدوں کی یاد زندہ اور باقی رہنی چاہیئے، آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ایذہ اور اصفہان میں متعدد ہم وطنوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ایران کے مجاہدین اور جنگجوؤں نے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اس وسیع جغرافیہ کے عوام کی سلامتی کے استحکام کی راہ میں مثالی اور تاریخی قربانیاں دی ہیں۔ اور بلا شبہ سامراج اور ان کے نچلے درجے کے میدانی عناصر کے جاسوس اور دہشت گرد نیٹ ورک کے کرائے کے قاتل، ہمارے ملک کی سلامتی کو محدود کرنے کے مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہوجائیں گے اور وہ جان لیں کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے گا اور انہیں سخت اور سبق آموز سزا دی جائے گی۔

عدلیہ کے سربراہ کے پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس جرم میں ملوث تمام افراد کا انتہائی جلدی اور درستگی کے ساتھ تعاقب کریں اور انہیں ملکی عدلیہ کے حوالے کریں۔

حالیہ واقعات کے فسادیوں کا ٹرائل شروع ہونے کے ساتھ ہی آج تک پانچ ملزمان کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button