مقبوضہ فلسطین

صیہونی کالونی پر ہونے والا حملہ غاصب اسرائیل کیلئے ایک واضح پیغام ہے، مصطفیٰ ابو عرہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ایک رہنماء مصطفیٰ ابو عرہ نے کہا ہے کہ سلفیت میں کئے گئے فدائی حملے صیہونی حکومت کے لئے واضح پیغام ہیں، اس فدائی حملے میں تین صیہونی آباد کار ہلاک ہوگئے تھے۔

حرکۃ المقاومۃ فلسطین (حماس) کے ایک رہنماء مصطفیٰ ابو عرہ نے کہا ہے کہ سلفیت کے علاقے میں محمد مراد صوف کے فدائی حملے میں قابض صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے لئے براہ راست ایک پیغام ہے۔

مصطفیٰ ابو عرہ نے ان خیالات کا اظہار ایک فلسطینی ویب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز صیہونی کالونی اور مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے دیگر فدائی حملے اپنے باطن میں یہ پیغام لئے ہوئے ہیں کہ ہم اس سرزمین کے وارث ہیں اور قابضین و غاصبین کے لئے اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روندو کہ زلزلہ متاثرین کی امام جمعہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات

حماس کے رہنماء نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ان بہادر شہداء نے ان کارروائیوں میں کوئی جدید ہتھیار استعمال نہیں کیا، لیکن ان کے اسلحے نے دشمن کے دل پر چوٹ لگائی اور انہیں شدید درد میں مبتلا کیا، یہ کارروائیاں دشمن کو اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانے کا باعث بنیں۔

مصطفیٰ ابو عرہ نے فلسطینی عوام کو اتحاد اور مقاومت کی حمایت کرنے پر زور دیا، انہوں نے اسرائیل کے خاتمے کے لئے فلسطین کے تمام علاقوں میں مقاومت کی آگ کو اور شعلہ ور کرنے کی دعوت بھی دی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک صیہونی کالونی میں ایک فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں تین صیہونی ہلاک اور تیں زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے یورپی یونین کی طرف سے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں رام اللہ کی رہائشی 16 سالہ فلسطینی لڑکی فلہ رسمی کے قتل کی فوری تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کیا۔

جاری کردہ اخباری بیان میں حماس کے ترجمان نے یورپی یونین سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی غاصب رہنماؤں کو فلسطینیوں کے خلاف ان کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button