اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیوں ملتوی کیا؟مولانا فضل الرحمٰن نے الزام لگادیا

انہوں نے کہا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے دھرنا دیا تھا، عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا جو ریاست پاکستان کے مفادات کیخلاف ہے

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ ڈرامہ رچایا گیا، سعودی شہزادے کے دورہ کی تاریخ طے ہونے تک عمران خان اعلان نہیں کر رہے تھے، عمران خان کو پتہ چلا دورہ نومبر میں ہوگا تو اس نے مارچ شروع کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دورہ 21 نومبر کو طے ہوا اور عمران نے اسی روز اسلام آباد دھرنے کا اعلان کر دیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے دھرنے کے اعلان کے بعد دورہ پاکستان ملتوی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء، بریگیڈیئر جنرل ناصر مختار زادہ کی سربراہی میں ایرانی وفد کی شرکت

انہوں نے کہا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے دھرنا دیا تھا، عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا جو ریاست پاکستان کے مفادات کیخلاف ہے، عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے،لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے، ہم نے اپنے طور پر انویسٹیگیٹ کیا، لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button