مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف کادورہ پاراچنار، علامہ عابدحسین الحسینی ودیگر شخصیات سے ملاقات

16 نومبر, 2022 14:03

شیعیت نیوز:  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر حسن عارف نے نو منتخب ڈویژنل صدر پشاور ڈویژن سجاد مہدی کے ہمراہ پاراچنار کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران انہوں نے تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی اور صدر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید تجمل حسین و کابینہ کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں ملی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: درعا میں داعش کے خلاف شامی فوج کی کامیاب کارروائی، طرق السد محلے پر فوج کا غلبہ

ملاقات کے دوران سابقہ ڈویژنل صدر شوکت شیرازی، سابقہ ڈویژنل صدر ثقلین مہدوی، سابقہ مسئولین، سینئر دوستان اور یونٹس کے اراکین بھی موجود تھے۔

2:58 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top