جدید جہالت معاشروں کو آگاہ کرنے کی خواہاں نہیں، ایرانی صدر

15 نومبر, 2022 17:51

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے کہا کہ آج دنیا میں، میڈیا اور ٹیکنالوجی کی سلطنت کا استعمال کرتے ہوئے جدید جہالت یہ نہیں چاہتی کہ انسانی معاشرے باشعور ہوں، لیکن معاشروں کو آگاہ کرنے کا ایک طریقہ کتاب اور مطالعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو وحدت ہال میں یوم کتاب اور کتاب پڑھنے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی صدر نے اس واقع پر ملک میں حالیہ فسادات کو دشمن کی سازشوں کے مظاہر میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئیے دیکھتے ہیں کہ دشمن نے ان لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جن کا خیال تھا کہ وہ انہیں بچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے آزادی اور انسانی حقوق پر توجے کے نام پر بہت سے معاشروں کو گڑبڑ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 1979 کو تسلط پسندا نظام کو اس ملک سے نکال دیا گیا اور یہ معاشرہ دوبارہ تسلط پسندانہ کو اپنے مقدر پر حاوی نہیں ہونے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے دہشت گردوں کا ایک خودکش ڈرون مار گرایا

دوسری جانب ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی کوششیں قوم کے اتحاد اور ہمدردی کو مضبوط اور دشمنوں کو شکست دے سکتی ہیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے قطر میں 2022 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی فٹ بال ٹیم کی الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے قومی فٹ بال ٹیم کی تیاری کے لیے تکنیکی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حوصلہ افزائی، مستعدی اور ہمت ایرانی کیھلاڑیوں کی اہم ترین خصوصیات ہیں اور ہمیں ان عظیم نعمتوں پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے کیھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی دوہری کوششوں اور فتوحات سے ایرانی قوم کو خوش رکھیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جو لوگ ایرانی جوانوں کی فتح و کامرانی کو نہیں دیکھنا چاہتے وہ آپ کی توجہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس معاملے میں انتہائی محتاط رہیں، کرنٹ یا مسائل سے پریشان نہ ہوں۔

7:09 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔