مشرق وسطی

شامی فوج نے دہشت گردوں کا ایک خودکش ڈرون مار گرایا

شیعیت نیوز: شامی فوج نے دہشت گردوں کا ایک خودکش ڈرون مار گرایا ہے جو شامی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی غرض سے پرواز کر رہا تھا۔

ادلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے طرف سے حملہ کی غرض سے بھیجے گئے ایک خودکش ڈرون کو مار گرایا ہے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق یہ خودکش ڈرون طیارہ شامی فوجی اڈے کے نزدیک ہو رہا تھا جب شامی ائیرڈیفنس نے اس ڈرون کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح دہشت گرد گروہ ادلب میں شامی فوج اور دوسرے اہم مقامات پر حملے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہادت پسندانہ کاروائی ، تل ابیب کے منہ پر زوردار طمانچہ ہیں، فلسطینی تنظیمیں

دوسری جانب شام کی حکومت نے ملک میں موجود جارح ترک فوج اور اسکے ہمنوا دہشت گردوں کی طرف سے الحسکہ اور اسکے مضافاتی علاقوں کا پانی بند کرنے کے اقدام کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اس بیان میں عالمی برادری سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کے خاتمے کے لیے جلد از جلد کارروائی کرے۔

دمشق نے بھی 25 ستمبر کو ایک بیان میں کہا کہ الحسکہ اور دیگر شہروں کے شہریوں کو 50 دن سے زیادہ پانی کی فراہمی بند کرنا ایک غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ چاہے اس پر ترکی کا قبضہ ہو یا اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ، اسے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم سمجھا جاتا ہے۔

الحسکہ شہر، تل تمر اور "الحول” اور "العریشہ” کے آئی ڈی پی کیمپوں میں پانی کا اہم حصہ "راس العین” کے علاقے میں واقع "علوک” پمپنگ اسٹیشن سے فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹر سپلائی روٹ منقطع ہونے کے برعکس الحساکہ سٹی کونسل بھی مکینوں کے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے واٹر ٹینکرز استعمال کرنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button