مقبوضہ فلسطین

شہادت پسندانہ کاروائی ، تل ابیب کے منہ پر زوردار طمانچہ ہیں، فلسطینی تنظیمیں

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نےایریئل صیہونی کالونی میں شہادت پسندانہ کاروائی کو تل ابیب کے دائیں بازو کے انتہاپسندوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ قرار دیا ہے۔

حماس تنظیم کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی کارروائیاں اس بات کی علامت ہیں کہ صیہونی حکومت مزاحمتی محاذ کے سامنے شکست کھا چکی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے بھی کہا کہ ایریئل صیہونی کالونی کے اندر مزاحمتی کارروائی نے صیہونی حکومت کی کمزور بنیادوں اور ناکارہ سیکورٹی اور فوجی نظام کا پردہ فاش کردیا ہے۔

پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کی جانب سے جاری شدہ بیان میں بھی فلسطینیوں کی تازہ مجاہدانہ اور شہادت پسندانہ کاروائی کو صیہونیوں کے لئے ایک اہم پیغام کا حامل قرار دیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کا تل ابیب کو یہ پیغام ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خاتمے اور فلسطینیوں کے حق کے حصول تک استقامت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی نوجوان کی مقاومتی کارروائی ، 3صیہونی ہلاک 4زخمی

ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے بیان میں بھی سلفیت میں ہونے والی مجاہدانہ کارروائی کو فلسطینی مجاہدین کا صیہونی حکومت کو ایک منہ توڑ جواب قرار دیا گیا۔

صیہونی ذرائع کے مطابق آج دوپہر کو فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن میں واقع صیہونی کالونی ایریئل کے قریب دو الگ الگ مزاحمتی کارروائیوں میں تین صیہونیوں کو ہلاک اور کم از کم تین دیگر کو زخمی کردیا۔ اس واقعے کے بعد صیہونی حکومت نے پورے علاقے میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی آباد کاروں کی ایک بس پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی، جب کہ الخلیل کے شمال میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینیوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے قریب آباد کاروں کی بس پر مولوتوف کاک ٹیل پھینکے اور قابض فوج کا فائر فائٹنگ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

متعلقہ سیاق و سباق میں الخلیل کے شمال میں العروب مہاجر کیمپ میں نوجوانوں اور قابض افواج کے درمیان شدید تصادم شروع ہوا۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button