اہم ترین خبریںعراق

داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حشد الشعبی کے تین جوان شہید

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اپنے تین جوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اس کے تین جوان انبار صوبے میں شہید ہوگئے ہیں۔

عراق میں داعش کی شکست کے بعد اس کے بقیہ عناصر عراقی شہریوں اور فوجیوں کے خلاف بغداد، دیالہ، نینوا، صلاح الدین، کرکوک اور الانبار میں وقتاً فوقتاً، حملے کرتے رہتے ہیں، داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف عراقی رضاکار فورس کے آپریشن جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کا میزائل حملہ

دوسری جانب عراقی خبری ادارے المعلومہ نے ایک عراقی سیاسی تجزیہ نگار صباح العکیلی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی افواج عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئی ہیں اور وقتا فوقتا جرائم کا ارتکاب اب کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج عراق سے نہیں نکلی ہیں اور بدستور قابض ہیں جبکہ وقتا فوقتا جرائم کا بھی ارتکاب کرتی رہتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ السوڈانی امریکی اور ترک افواج کو ملک سے باہر نکالیں اور سرحدوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کر کے ملکی خودمختاری کی حفاظت کریں۔

عراقی تحلیلگر کا کہنا تھا کہ امریکہ عراق کو اپنی ریاستوں کا حصہ سمجھتا ہے اور اس کی افواج ملک کے اندر اور سرحدوں کے پاس موجود ہیں جبکہ وقتا فوقتا جرائم کا ارتکاب کرتی رہتی ہیں اور عراقی عسکری مراکز اور گاڑیوں کو نشانہ بناتی ہیں، لہذا حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے اور اس سلسلے کو بند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ختم ہونی چاہیے اور اور عراق کی قومی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button