مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں کی کارروائیوں دو صہیونی زخمی

شیعیت نیوز: مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 27 مزاحمتی کارروائیوں کی کی نگرانی کی، جن میں خاص طور پر قابض افواج کے خلاف فائرنگ کے 4 حملے، آباد کاروں کے حملوں کا جواب اور ان کی گاڑیوں کی تباہی شامل ہے۔ ان کارروائیوان کے نتیجے میں دو آباد کارخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دیوار کے نزدیک اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 29 سالہ فلسطینی رفعت عیسیٰ شہید

مزاحمتی نوجوانوں نے آباد کاروں کے تین حملوں کو 3 پسپا کردیا اور ان کی تین گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔  اس دوران دو آباد کار زخمی ہوگئے۔

مزاحمتی کارکنوں نے نابلس میں بزرگ فلسطینی یوسف کے مقبرے پر دھاوا بولا اور نابلس کی الحسبا شاہراہ سے انخلاء کے دوران قابض فورسز پر جھڑپیں اور فائرنگ کی، دھماکہ خیز آلات سے حملہ کیا ور المربعہ کے قریب قابض فوج کی ایک چوکی پر بھی فائرنگ کی۔

مزاحمتی نوجوانوں نے فقوعہ قصبے کے قریب ایک تیز رفتار کار سے قابض فوج پر فائرنگ کی اور جنین کے گاؤں الجلمہ میں جھڑپوں کے دوران قابض فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، صدر آیت اللہ رئیسی

القدس، رام اللہ، جنین، نابلس، اریحا اور الخلیل کے علاقوں میں 10 محاذ آرائی کے مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ اکتوبر کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین "معطی” نے اکتوبر میں 1999 مزاحمتی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کیا ہے۔ان کارروائیوں میں دو فوجی اور ایک آباد کار ہلاک اور 81 دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button