اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی دیوار کے نزدیک اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 29 سالہ فلسطینی رفعت عیسیٰ شہید

شیعیت نیوز: بدھ کے روز ایک فلسطینی نوجوان رفعت عیسیٰ کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ اس فلسطینی نوجوان کو   اسرائیلی قابض فوج نے صبح کے وقت  فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

قابض فوج کی طرف سے فائرنگ کا یہ واقعہ جینن کے مغربی علاقے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو تقسیم کرنے والی اسرائیلی ساختہ دیوار کے نزدیک پیش آیا تھا۔

یہ علاقہ جنین کے مغرب میں واقع ہے۔ فلسطینی  وزارت صحت کے  مطابق مقتول فلسطینی 29 سالہ رفعت عیسیٰ جنوبی جنین میں سنور ٹاور کے علاقے کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم سید ناصرشیرازی کی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کولیفائی کرنے پر مبارکباد

ریڈ کراس کے ایک مقامی اسرائیلی قابض فوج نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تو اس کے سارے جسم کو زد پر لیا تھا۔ اس کی ٹانگوں میں بھی کئی گولیاں لگی تھیں۔

اس سے قبل نابلس کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے نبی خدا حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے میں فائرنگ کر کے کم از کم ستاون فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا جس میں ایک شخص زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہو گیا تھا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اُدھر بیت المقدس کی صورت حال بھی انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے اور گزشتہ دنوں صیہونی دہشتگردوں نے فلسطینیوں کے مزید مکانات کو غیر قانونی بتا کر انہیں مسمار کیا ہے۔

صیہونی حکومت رواں سال کے آغاز سے اب تک صرف مشرقی بیت المقدس کے علاقے میں ایک سو سولہ فلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button