فلسطینیوں کے ساتھ جنگ میں اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ہو گی، صیہونی فوجی مبصر
شیعیت نیوز: صیہونی فوجی مبصر نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ نئی جنگ کی صورت میں اسرائیل کو ہزاروں میزائلوں کی بارش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صیہونی صحافی اور فوجی مبصر ہلل بیتون نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بات زور دے کر کہی کہ اعلی اسرائیلی عہدیدار اپنے بند کمرہ اجلاسوں میں یہ بات کہتے رہے ہیں کہ جنگ کی صورت میں شمالی سرحدوں سے میزائلی حملے کیے جائیں گے اور ہمیں بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مذکورہ اسرائیلی مبصر نے مزید کہا کہ فوجی حکام اچھی طرح جانتے ہیں کہ بقول ان کے فریق مقابل میزائلی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر پیشقدمی کی بھی کوشش کرے گا۔
ہلل بیتون کے مطابق، لبنان اور شام سے ملنے والی سرحدیں تل ابیب کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ہر چند کہ پچاس سال سے شام کے ساتھ اور سولہ سال سے لبنان کے ساتھ ہماری کوئی براہ راست جنگ نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قابضین کا مزاحمت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام ہوگا، فلسطینی عسکریت پسند گروپ
دوسری جانب صہیونی قابض فوج کے ہوم فرنٹ نے سوموارسے جُمعہ تک جامع ہنگامی مشقیں شروع کی ہیں۔
قابض فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مشقیں راکٹ فائر، بستیوں میں دراندازی اور زلزلے سمیت متعدد منظرناموں پر تربیت کےلیے شروع کی گئی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مشقیں جمعہ تک جاری رہیں گی۔اس دوران الجلیل کے متعدد دروز قصبوں میں سائرن سنے جائیں گے تاکہ میزائلوں کی نمائش کے منظر نامے کی نقالی کی جا سکے اور دوسرے علاقوں میں سائرن کو چالو کیا جائے گا تاکہ زلزلے کے منظر نامے کی نقالی کی جا سکے۔
.انہوں نے نشاندہی کی کہ کل پیر کی شام قلقیلیہ کے قریب "اورانیت” بستی میں سائرن بجے۔ یہ سائرن یہودی بستی میں مسلح دراندازی کےتناظر میں بجائے گئے تھے۔







