ایران میں بلوائیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ذرائع فاش کردیئے، امریکی سابق مشیر

08 نومبر, 2022 17:13

شیعیت نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے امریکی حکام کی جانب سے ایران میں فسادات کی حمایت کے تسلسل میں اعتراف کیا کہ بلوائیوں کو عراق کے کردستان ریجن کے ذریعے ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہوئی۔

امریکی سابق مشیر بولٹن جو کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں ہمیشہ ایران کے خلاف سخت اور مداخلت پسندانہ مؤقف اختیار کرنے کے لیے جانے جاتے تھے، نے بی بی سی فارسی کو اپنے تازہ ترین انٹرویو میں ایک بار پھر ایران کے خلاف اپنے معاندانہ موقف کو دہرایا اور ایران میں حالیہ انتشار کو ہوا دیتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں وسط مدتی انتخابات ، ڈیموکریٹس کی پوزیشن کمزور

جب بولٹن سے پوچھا گیا کہ اس وقت امریکہ کا ردعمل کیا ہونا چاہیے تو جواب میں ایران کے معاملات میں واشنگٹن کی مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی حکام کو باہر ممالک میں مقیم اسلامی جمہوریہ کے ان مخالفین کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دی جو ایران میں موجود گروہوں سے رابطے رکھتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ ان کی "ضروریات” (مواصلات کے میدان میں، وغیرہ) کو پورا کرنا چاہئے۔

ایرانی عوام کے خلاف اپنے نفرت انگیز خیالات کے اظہار کو جاری رکھتے ہوئے، بولٹن نے تہران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں میں اضافے کی حمایت کی اور امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کو روک دیں۔

امریکی سابق مشیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کی گزشتہ دو سالوں میں ایک غلطی یہ تھی کہ اس نے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کی۔

بولٹن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایران کی اپوزیشن کو عراق کے کردستان ریجن کے ذریعے مسلح کیا گیا ہے۔ انہوں نے بلوائیوں کے ان اقدامات کو حکومت کے خلاف طاقت کے استعمال کی ایک "منظم کوشش” قرار دیا۔

5:54 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top