مقبوضہ فلسطین

مصعب نافل کے خون کا بدلہ لیے بغیر فلسطینی چین سے نہیں بیٹھیں گے، حماس

شیعیت نیوز: فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس 18 سالہ شہید مصعب نافل کا سوگ منایا ہے اور کہا ہے کہ شہیدوں کا خون فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا باعث بنے گا۔  یہ خون اسرائیلیوں کہ ہمیشہ ستاتا رہے گا۔

مصعب نافل کو اسرائیلی قابض فوج نے ہفتے کے روز رام اللہ کے نزدیک گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ حماس نے اس شہید کی یاد میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے ‘  فلسطینی لوگ اپنے شہدا کا بدلہ لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطینی نوجوانوں کی بھی بطور خاص تعریف کی گئی ہے جو پورے فلسطین میں  ہمت اور جوانمردی کے ساتھ قابض اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے 18 سالہ مصعب نافل کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کیا جب وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رام اللہ کے مشرق میں واقع گاوں سنجیل کے پاس سے گذر رہا تھا۔ اس واقعے میں اسرائیلی قابض فوج نے نافل کے رشتہ دار کوبھی اغوا کیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے، یووال ڈسکن

دوسری جانب اسرائیلی قابض پولیس نے اغوا کی گذشتہ رات سے شروع کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران تین فلسطینیوں اغوا کر لیا ہے۔ اغوا کی  یہ کارروائیاں مقبوضہ یروشلم اور الخلیل کے علاقوں میں کی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یروشلم کے علاقے سیلوان سے دو نو عمر فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے۔ یہ کارروائی صبح کے وقت ان کے گھروں پر چھاپے مار کر کی گئی۔

دوسرا واقعہ الخلیل سے رپورٹ کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں 30 سالہ سمیع العجلونی میں قابض اہلکاروں نے سمیع العجلونی کے گھر پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ یہ واقعہ الخلیل شہر کے جنوبی حصے میں پیش آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button