اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہزاروں بےگناہ مسلمانوں کے قاتل سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا اعلان

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے

شیعیت نیوز: ہزاروں بےگناہ مسلمانوں کے قاتل سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے اور ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے جبکہ دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر حکمرانوں نے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو پھر عوامی رد عمل فطری ہے جسکے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا،علامہ اسداقبال زیدی

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادر میں 10 ارب ڈالرز سے آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب چین سے مل کر مدد کرے گا اور چینی کمپنیاں منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری چلائیں گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزیدخرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہیں، ان کے احکامات پر ہزاروں یمنی نہتے مسلمان بہیمانہ بمباری میں شہید کیئے جاچکے ہیں، پاکستان میںتکفیری دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کرکے ہزاروں شیعہ شہریوں کو قتل کروایا گیا، یہی نہیں بلکہ خود سعودی عرب میں سینکڑوں حکومت مخالف شہریوں کو بے دردی سے شہید کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button