شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیرمیثمی کا سندھ پولیس کی ناقابل فراموش قربانیوں کو خراج تحسین

06 نومبر, 2022 19:07

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کے افسران و جوانوں کے اہل خانہ سے ہم دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اعظم سواتی کے اہل خانہ کی عزت وناموس پر حملہ کرنے والے مجرموں کو نشان عبرت بنائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

اپنے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے افسران پر پوری قوم کو فخر ہے، ڈاکو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرکے عوام کا قتل عام کرتے ہیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، ہر دو ماہ بعد گھوٹکی میں اس طرح کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ وہ مؤثر انداز میں ان ڈاکوؤں سے نمٹنے کی پالیسی بنائیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، قیام امن کے لئے سندھ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

6:45 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔