معروف فرانسیسی ماڈل اور ٹی وی اسٹار نے اسلام قبول کرلیا
شیعیت نیوز: فرانسیسی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار میرین ایل ہائمر نے اسلام قبول کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کے ”خوش ترین دن“ ہیں۔
فرانسیسی ماڈل ہائمر نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے دو دن بعد ہفتے کے روز مکہ مکرمہ میں دین اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے قریب حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ، ”اس لمحے میں محسوس ہونے والی خوشی اور جذبات کی شدت کو بیان کرنے کے لیے اتنے مضبوط الفاظ نہیں ہیں۔ ایک روحانی سفر جس کی مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ میری ترقی اور رہنمائی جاری رہے گی۔“
فرانسیسی ماڈل ہائمر نے مزید کہا کہ یہ ”روح، دل اور وجہ کا انتخاب ہے۔
ہائمر فرانس میں ریئلٹی ٹیلی ویژن شو ”لیس پرنسز ایٹ لیس پرنسس ڈی ایل امور“ میں کام کرچکی ہیں۔انہوں نے اپنے پیروکاروں کی حمایت اور مہربانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
فرانسیسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہائمر اپنے سوتیلے والد کے ساتھ پلی بڑھیں، انوہں نے اپنے حقیقی والد کے بارے میں کچھ تحقیق کی کہ وہ اصل میں کہاں سے تھے، اور اسی دوران اسلام سے ان کا تعارف ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونیوں کو قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے کامیاب تجربے پر تشویش
دوسری جانب جنوبی کوریا کی فضائیہ نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں ایک امریکی جنگی طیارہ شامل کئے جانے کی خبـر دی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے فضائیہ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں امریکہ کے بی ون بی جنگی طیارے نے جزیرہ نمائے کوریا کی فضا میں پرواز کی۔
اس خبر کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر ردعمل میں جمعے کو کئی بلسٹیک میزائل داغے۔
جنوبی کوریا کی فضائیہ نے مشترکہ فوجی مشقوں میں امریکہ کے بی ون بی جنگی طیارے کی شمولیت کی خبر دی ہے کہ یہ فوجی مشقیں گذشتہ ہفتے شروع ہوئی ہیں اور جمعے کو ختم ہونے والی تھیں مگر دونوں ملکوں نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے اقدام پر اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کی مدت میں ایک روز کا اضافہ کئے جانے کا اعلان کیا۔







