لبنان

ایک ڈرون نے دشمن کو لبنان کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کردیا، الوفاء للمقاومۃ

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب‌ الله کے سیاسی دھڑے الوفاء للمقاومۃ کے پارلیمانی لیڈر محمد رعد نے کہا کہ مقاومت (حزب‌ الله) کے ڈرونز، جنگ سے اسرائیل کے خوف کا سبب بنے۔

الوفاء للمقاومۃ کے سربراہ محمد رعد نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان دریائی حدود کے معاہدے پر دستخط کو مقاومت کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، معصوم بچے الحویطی کو سزائے موت، کارٹون نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی لبنان کے علاقے ’’قعقعیة الصنوبر‘‘ میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

محمد رعد نے کہا کہ مقاومت کا فقط ایک ڈرون سمندری حدود کے معاہدے کا باعث بنا اور حزب الله کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی نے دشمن کو جنگ سے فرار کرنے پر مجبور کیا۔

محمد رعد نے کہا کہ لبنان نے سمندری حدود کے تعین پر ہونے والے مذاکرات میں کامیابی حاصل کی، تقریباً 850 مربع کیلو میٹر سمندری حدود حاصل کی اور اپنی گیس اور تیل کی دولت کو آزاد کروایا۔ حالانکہ یہ موضوع امریکی حکم کے مطابق ناقابل بحث قرار پا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت مجرمانہ اقدامات کے ذریعے اپنا زوال نہیں روک سکتی، اسلامک جہاد

یاد رہے کہ صیہونی حکومت اور لبنان نے حال ہی میں الناقورہ میں لبنان میں مقیم امن فوج (UNIFIL) کے ہیڈ کوارٹر میں سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں کہا کہ اس معاہدے پر دستخط لبنانی حکومت، قوم اور مزاحمت کی ایک عظیم فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button