مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونی حکومت مجرمانہ اقدامات کے ذریعے اپنا زوال نہیں روک سکتی، اسلامک جہاد

شیعیت نیوز: تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامک جہاد نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں مجاہد داود محمود رایان کی شہادت پر بیانیہ جاری کیا ہے۔

اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایسے مجرمانہ اور ظالمانہ اقدامات کے ذریعے اپنی حتمی نابودی اور زوال کو روک نہیں پائے گی۔

بیانیے میں آیا ہے کہ ’’فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے دہشت گردانہ اقدامات کا تسلسل اسے اپنی سرزمین پر مزاحمت اور استقامت سے نہیں روک سکتے اور وہ ہر وقت قربانی کیلئے تیار رہے گی۔ ہم مغربی کنارے میں ہر شعبے میں ہر ممکنہ ذریعے سے انتفاضہ جاری رہنے کے خواہاں ہیں تاکہ اس طرح غاصب صیہونی حکومت کو اس کے مسلسل مجرمانہ اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : حالیہ دنوں میں جو کچھ ایران میں رونما ہوا وہ امریکہ کا پلان بی تھا، امیر عبد اللہیان

یاد رہے اسلامک جہاد نے مغربی کنارے خاص طور پر بیت دقو قصبے میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف بھرپور مزاحمت کا آغاز کر رکھا ہے۔

اسلامک جہاد کے بیانیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہم شہید بزرگوار کے اہلخانہ اور بیت دقو قصبے کے رہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ خداوند متعال سے مجرم صیہونی قاتلوں کو سزا دینے کی دعا کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی اور مقدس مقامات کی مکمل تطہیر تک اس شہید کے خون کی پاسداری کریں گے۔‘‘

اسلامک جہاد نے اپنے بیانیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین کی مٹی، پانی، ہوا اور مقدسات صرف اور صرف فلسطینی قوم کا حق ہیں اور وہ قابل تقسیم نہیں ہیں۔ بیانیے میں تاکید کی گئی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کی شدت میں اضافے کے باوجود سرزمین فلسطین کو ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button