ایران کے داخلی امور میں امریکہ کی کھلی مداخلت
شیعیت نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران میں کھلی مداخلت کا بیان دیتے ہوئے بلوائیوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ریاست کیلی فورنیا میں اپنی پارٹی کے امیدوار مائک لوین کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ ایران کو آزاد کرائیں گے۔
امریکی حکام، ایران میں ہونے والے بلؤوں کی شروع سے ہی حمایت کرتے رہے ہیں، اس دوران انھوں نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کا بھی اعلان کیا اور یہاں تک کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف ماحول بنانے کی بھرپور کوشش کی جبکہ انھیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
ایران میں ہونے والے بلؤوں کے پیچھے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی کھلی مداخلت کارفرما رہی ہے جبکہ ان ملکوں میں سرگرم عمل فارسی کے ٹی وی چینلوں سے ایران کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ بھی جاری رہا ہے جبکہ بلؤوں کے جواب میں لاکھوں ایرانیوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے ملک کے نظام سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا اور بلوائیوں اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹے جانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین جنگ کےلئے امریکہ اور مغربی ممالک عالمی دہشت گرد بھرتی کر رہے ہیں، روس
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ پھیلاتی ہے۔
امریکی شہر شکاگو میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے ایلون مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ایک ایسی کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ بولتی اور پھیلاتی ہے۔
اس سے قبل باخبـر ذرائع نے بتایا تھا کہ ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے ڈائڑیکٹروں سے سالانہ ایک ارب ڈالر بنیادی امور پر خرچ کرنے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے چوالیس ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔







