مقبوضہ فلسطین

تمام تر رکاوٹیں توڑ کر ہزاروں فلسطینی جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ پہہنچ گئے

شیعیت نیوز: ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔ اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے کیے گئے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے۔ تاہم قابض اتھارٹی کے اہلکاروں کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔

مقبوضہ یروشلم کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جمع ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساٹھ ہزار تھی۔ جنھوں نے غیر معمولی رکاوٹوں  کے باوجود مسجد اقصیٰ کے صحن میں نماز جمعہ ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی امور میں امریکی مداخلت، عراقی وزیراعظم السودانی کا امریکی سفیر کو سخت انتباہ

قابض اسرائیلی پولیس کی کوشش تھی کہ ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا نہ کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے مقبوضہ یروشلم کی گلیوں میں قابض اسرائیلی پولیس کی تعیناتی صبح سویرے ہی کر دی گئی تاکہ مغربی کنارے کے رہائشی فلسطینوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا جا سکے۔

قابض اسرائیلی پولیس کی تعیناتی اور فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ جانے سے روکنے کی کوشش کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری طرف ہزاروں فلسطینی ان رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نماز فجر کے وقت ہی مسجد اقصیٰ کی طرف رواں دواں تھے۔ جنھوں نے نماز فجر کی ادائیگی مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر کی اور نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک روز قبل مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے کے قریب ہی ایک فلسطینی کو قابض فوجیوں نے شہید کیا تھا۔ ان دنوں اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے سجد اقصیٰ کو یہودیانے کی کوششیں زوروں پر ہیں جن کا توڑ کرنے کے لیے ہزاروں فلسطینی جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button