مقبوضہ فلسطین

عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فضائی حملہ ناکام بنا دیا

شیعیت نیوز: مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے طیارہ شکن راکٹوں نے اسرائیلی فضائیہ کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔ یہ بات القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں  بتائی ہے۔

بیان کے مطابق القسام کے زمین پر موجود جمعہ کی صبح اسرائیلی فضائی کی طرف سے المغازی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک القسام کے 13 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے القسام کے راکٹ بردار جانبازوں نے ناکام بنا دیا ہے۔

القسام بریڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے اسرائیلی جارحیت کی فلسطین کے ہر حصے میں  مزاحمت کرتے رہیں گے۔

خیال رہے جمعہ کی صبح اسرائیلی بمبار طیاروں المغازی پناہ گزین کیمپ کو سنٹرل غزہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی میزائل بردار طیارے علاقے میں دیگر عمارات  کا نقصان کر سکے مگر 13 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ماہ پیٹ پر پتھر باندھ کر نکلنے کی ضرورت ہے ،انقلاب اس ملک میں لازمی ہے،علامہ جوادالموسوی

دوسری جانب ساڑھے پندرہ سال سے اسرائیلی قابض فوج کے محاصرے میں جیل جیسی زندگی گزارنے والے غزہ کے شہریوں نے جمعہ کے روز ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا۔

یہ ریلی مقبوضہ یروشلم اور مغربی کنارے کے فلسطینی عوام کی حمایت میں منعقد کی گئی تھی۔

اس سے مزاحمتی تحریک حماس نے  اس ریلی ‘ اقصیٰ خطرے میں ہے ‘ میں عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

حماس کے رہنما عیاد فنونہ نے  اعلان کیا ہے کہ ‘ ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنی  مزاحمت  اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا۔’  ان کا کہنا تھا ‘ اقصیٰ کے لیے سرخ نشان کو پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر مزاحمتی جنگجووں کی مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں مزاحمتی کارروائیوں کی تعریف کی۔

حماس رہنما نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ پر بھی زور دیا کہ وہ مغربی کنارے  اور یروشلم میں مزاحمتی تحریک کی مدد جاری رکھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button