اہم ترین خبریںپاکستان

ایک ماہ پیٹ پر پتھر باندھ کر نکلنے کی ضرورت ہے ،انقلاب اس ملک میں لازمی ہے،علامہ جوادالموسوی

انہوں نے مزید کہا کہ امام کا کام فکر دینا ہے اور ہمارا کام اس فکر کو عملی جامہ پہنانا ہے تاریخ گواہ ہے لوگوں کی سستی نے اماموں کو مقتل گاہوں میں پہنچادیا

شیعیت نیوز: جامع مسجد کشمیریاں لاہور کے امام جمعہ والجماعت علامہ سید جواد الموسوی نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کوئی نظام نہیں ہے، چور ڈاکو ہم پر مسلط ہوچکے ہیں، امریکہ اسرائیل کے زیر اثر ہمارا ملک چلاگیا ہے لوگوں کو بھوک کی فکر ہےاس خوف سے نہیں نکل رہے ،جبکہ ہمارا ملک کھوکھلا ہورہا ہے، ایک ماہ پیٹ پر پتھر باندھ کر نکلنے کی ضرورت ہے ،انقلاب اس ملک میں لازمی ہے جو امریکی سامراج کے زیراثر نہ ہو یاد رکھیں نظام مھدویت کے لئے جب تک تم نہیں جاگو گے امام نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی کا دورہ جھنگ، گڑھ مہاراجہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

انہوں نے مزید کہا کہ امام کا کام فکر دینا ہے اور ہمارا کام اس فکر کو عملی جامہ پہنانا ہے تاریخ گواہ ہے لوگوں کی سستی نے اماموں کو مقتل گاہوں میں پہنچادیا ایک قوم بننے کا وقت ہےلوگ نظام امامت کو نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن گھروں میں بیٹھنے سے یہ نظام نافذ نہیں ہوگا اس نظام کے لئے ابھی بہت وقت ہے کم از کم سیاسی بیداری تو پہلے پیدا کریں ان شرپسندوں نے سے ملک کو آزاد تو کروائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button