علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور صدرمملکت عارف علوی کےدرمیان رابطہ، ملکی صورتحال پر گفتگو
شیعیت نیوز: معروف شیعہ عالم دین و خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ٹیلیفونک رابطہ ۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے صدر مملکت سے گفتگو میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت امن ومذاکرات کے حوالے بات چیت کی۔
ایوان صدر سے جاری ٹوئٹر پیغام کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے صدر عارف علوی سے بات چیت کرتے ہوئےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک عمران خان امریکہ اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے ہم اُس کا ساتھ دیں گے،علامہ اعجازبہشتی
واضح رہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے صدر مملکت عارف علوی سے گفتگو میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت امن وامان اور اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔
قبل ازیں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔







