عمران خان پر حملے جیسی سفاکانہ کارروائی کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے،کنیز فاطمہ
شیعیت نیوز: ممبر گلگت بلتستان اسمبلی، پارلیمانی سیکریٹری و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ریاستی ادارے واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جب تک عمران خان امریکہ اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے ہم اُس کا ساتھ دیں گے،علامہ اعجازبہشتی
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ایسی سفاکانہ کارروائیوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول لیڈر ہے۔ملک دشمن قوتوں نے ایسی بزدلانہ کارروائی کر کے وطن عزیز کی سلامتی،خود مختاری کے لئے جاری حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔







