رہنما ایم ڈبلیوایم وممبر پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کی عمران خان پر حملے کی پر زور مذمت

03 نومبر, 2022 17:26

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام میں مقبول ترین لیڈر ہیں اس بھیانک قاتلانہ سازش کے نتیجے میں ملک عدم استحکام اور بدامنی کی جانب بڑھے گا ،پاکستان کی عوام عمران خان کے بیانیے پر یقین رکھتی ہے اور حقیقی آزادی کی خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہی سے بڑا المیہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بے حسی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کے وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے عوام پہلے سے ذیادہ بڑھ چڑھ کر عمران خان کا ساتھ دے گی اور ان کے مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہونگی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح ہے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے اصل ذمہ دار کون ہیں اور عوام بھی تمام حالات و واقعات سے بخوبی آگاہ ہیں پر امن لانگ مارچ اور احتجاج عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین

10:43 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔