مقبوضہ فلسطین

فدائی حملے میں فلسطینی یوسف ریان شہید، اسرائیلی فوجی شدید زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے بدھ 2 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ ایک فلسطینی حملہ آور یوسف ریان کو اس کے ایک فوجی نے گولی مار کر شہید کر دیا جب اس نے رن اوور آپریشن کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر اشارہ کیا کہ اس نے رام اللہ میں بیت سیرا کے مقام پر’’مگابیم‘‘ چوکی پر حملہ کرنے والے شخص کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ واقعات سڑکوں پر ہونے والے صرف فسادات نہیں تھے بلکہ ہائبرڈ جنگ تھے، رہبر انقلاب

اس چوکی کو فلسطینی اسرائیلی فوج سے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد کام کرنے کے لیے اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

فلسطینی حکام نےاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسے فوجی رابطہ کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولی سے شہید ہونے والے فلسطینی کا نام حباس یوسف ریان جس کی عمر54 سال ہے جو قریبی گاؤں بیت دقو سے تعلق رکھتا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملہ آور اپنی گاڑی سے کلہاڑی لے کر نکلا جس کا مقصد اس فوجی پر حملہ کرنا تھا جس نے اسے گولی ماری، جب کہ فوجی شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نئے سرے سے محاذ آرائی اور تشدد کے پس منظر میں پیش آیا ہے۔

منگل کو اسرائیلی انتخابات کے ایک دن بعد جس میں دائیں بازو کے سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے دائیں بازو کے اتحاد کے ساتھ جیتنے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button