مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

03 نومبر, 2022 11:57

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اونتی پورہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تینوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اونتی پورہ کا محاصرہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دیں گے، شام کی وارننگ

دوسری جانب بھارت کے الیکشن کمیشن نے ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے چیف الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں گجرات اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ پولنگ دو مرحلوں میں، یکم اور پانچ دسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی آٹھ دسمبر کو ہوگی ۔

انھوں کہا کہ جنوبی گجرات، سوراشٹر، اور شمالی گجرات بعض علاقوں میں نواسی سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور وسطی نیز شمالی گجرات کے بقیہ حصوں سمیت ترانوے سیٹوں کے لئے پانچ دسمبر کو پولنگ ہوگی ۔

دوسری طرف جمعرات کو ریاست تلنگانہ کے مونوگوڈے اور بہار کے موکاما اورگوپال گنج اسمبلی حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پولنگ ہوئی ۔ بھارتی ذرائع کے مطابق پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور اب سے تھوڑی دیر بعد مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے اپنے اختتام کو پہنچے گی۔

تلنگانہ میں مونوگوڈے اسمبلی حلقے میں ایک سو پانچ پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ ریاست بہار میں موکاما اور گوپال گنج کے اسمبلی حلقوں میں بھی پولنگ اپنے آخری مراحل میں ہے ۔ ریاست بہار کے دونوں اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ جنتال دل کے امیدواروں کے درمیان بتایا گیا ہے۔

9:40 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top